مرکزی حکومت کے محکمہ جات سے تلنگانہ کے نمائندہ ڈاکٹر ملوروی کی ملاقات

   

حیدرآباد۔/18 فروری، ( سیاست نیوز) نئی دہلی میں تلنگانہ کے خصوصی نمائندہ ڈاکٹر ملو روی نے کہا کہ نئی دہلی میں مرکزی حکومت کے عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ کے حل طلب مسائل پر بات چیت کی گئی۔ تلگوریاستوں میں اثاثہ جات کی تقسیم اور دیگرامور پر حکومت کے موقف سے واقف کرایا گیا۔ ڈاکٹر ملو روی نے مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے نئی حکومت کو عوام کی بہتر خدمت کیلئے مرکز سے تعاون کی درخواست کی گئی۔ ملو روی کے ہمراہ نئی دہلی میں ریسیڈنٹ کمشنر گورو اپتل موجود تھے۔ محکمہ جات آبپاشی ، بلدی نظم و نسق اور شہری ترقیات کی وزارتوں سے نمائندگی کی گئی۔ تلنگانہ کو مرکز کی جانب سے زیر التواء فنڈز کی اجرائی اور مختلف پراجکٹس کی تکمیل میں تعاون پر نمائندگی کی گئی۔ عہدیداروں نے ڈاکٹر ملوروی کو یقین دلایا کہ تلنگانہ میں پراجکٹس کی تکمیل کیلئے درکار فنڈز کی اجرائی کے اقدامات کئے جائیں گے۔1