مسک نے ٹرمپ کی کابینہ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی

   

نیویارک : دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا، ایکس اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے امریکی صدارت کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی کابینہ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔گزشتہ روز برطانوی خبر ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں غور کر رہے ہیں کہ اگر نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوگئے تو ایلون مسک کو اپنی کابینہ میں شامل کریں گے۔ایلون مسک کی تعریف کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایک سمجھدار اور بہترین انسان ہے، اگر وہ راضی ہوا تو میں ضرور اس کو کابینہ میں شامل کروں گا۔ٹرمپ کی پیشکش پر سوشل میڈیا پر جواب دیتے ہوئے ایلون مسک کا کہنا تھا کہ وہ خدمات فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔