ماسکو : روس نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے حالات، بحرانوں کے حل میں، امریکہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہرووا نے ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں علاقائی صورتحال کو بائڈن انتظامیہ کی مکمل ناکامی قرار دیا ہے۔زاہرووا نے کہا ہے کہ ” یہ خونی المیہ بتدریج شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ وائٹ ہاوس کے غیر یقینی بیانات نے بحرانوں کے حل میں امریکہ کی نااہلی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ وزیر خارجہ بلنکن کی کوششیں ہزاروں انسانوں کی ہلاکت کا اور حالات کو ایک بند گلی میں لانے کا سبب بنی ہیں”۔