نیویارک: مصری نژاد امریکی کاروباری اور سرگرم کارکن رنا عبد الحمید نے اعلان کیا کہ انہوں نے امریکہ کی ریاست نیویارک کے شہر اسٹوریا میں لاؤڈا اسپیکر کے ذریعہ اذان دینے کی پہلی منظوری حاصل کرلی ہے۔ رنا عبد الحمید نے بتایا کہ انہیں یہ خیال اس تنظیم سے آیا ہے جس سے وہ منسلک تھیں۔ خاص طور پر چونکہ یہ ایک تنظیم ہے جو نیویارک میں مسلمانوں کے معیار زندگی اور صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ نماز کی اذان بھی گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں کی طرح ہے۔ رنا عبد الحمید نے واضح کیا کہ انہوں نے ایک تنظیم کے طور پر اس منصوبے کو شروع کرنے کے بارے میں سوچا اور اسٹوریا شہر میں موجود طرز کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ اس لیے کہ اس شہر میں مصری، الجزائر اور مراکش سمیت عرب مسلم کمیونٹیز کی ایک بڑی تعداد آباد ہے اور یہاں بہت سی مساجد بھی موجود ہیں۔ معلوم ہوا کہ کسی مسجد کے پاس اجازت نامہ نہیں ہے اور سب مساجد والے لاؤڈ اسپیکر کے بغیر اذان دے رہے تھے۔ہم نے خود اس مسئلے کو حل کرنے کی ٹھانی اوراجازت نامہ حاصل کرلیا اور رنا عبد الحمید نے اس فیصلے کو تاریخی قرار دیا۔