مذکورہ قائدین جس کے خلاف درج مقدمات سے دستبرداری اختیار کی جارہی ہے جس میں یوپی کے منسٹر سریش رانا‘ بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم‘ سابق بی جے پی ایم پی بھارتیندو سنگھ اور وی ایچ پی لیڈر سادھو پراچی شامل ہیں
مظفر نگر۔ایم پی‘ ایم ایل اے کی ایک خصوصی عدالت نے ہفتہ کے روز 2013مظفر نگر فسادات معاملہ کے51ملزمین کے خلاف مقدمات سے دستبرداری اختیار کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
مذکورہ قائدین جس کے خلاف درج مقدمات سے دستبرداری اختیار کی جارہی ہے جس میں یوپی کے منسٹر سریش رانا‘ بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم‘ سابق بی جے پی ایم پی بھارتیندو سنگھ اور وی ایچ پی لیڈر سادھو پراچی شامل ہیں۔
عدالت میں ریاست کے وکیل نے ایک درخواست پیش کی تھی جس میں کہاگیاہے کہ اترپردیش حکومت نے مفاد عامہ میں فیصلہ کیاہے کہ بی جے پی قائدین کے خلاف قانونی چارہ جوئی مزیدنہیں کی جائے گی اور عدالت ان معاملات کو واپس لینے کی اجازت دے۔
اترپردیش کے اضلاع مظفر نگر اور شاملی میں ہندؤوں او رمسلمانوں کے درمیان میں تصادم کے واقعات پیش ائے تھے جس میں 62لوگوں کی جانیں گئی 93لوگ زخمی ہوئے اور 50,000سے زائد لوگ بے گھر ہوگئے تھے۔
ضلع مظفر نگر کے کاول گاؤں میں ہندو اورمسلم نوجوانوں کے درمیان میں معمولی نوک جھونک کے بعد مذکورہ فسادات رونما ہوئے تھے