معظم جاہی مارکٹ کے قریب ہارڈ ویر شاپ میں مہیب آگ

حیدرآباد /18 جنوری ( سیاست نیوز ) معظم جاہی مارکٹ سینا بیکری کے قریب واقع ہارڈ ویر کی دکان میں آج مہیب آگ بھڑک اُٹھی ۔ رات میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی آتش فرو عملہ مقام واردات پر پہونچ گیا ۔ سینا بیکری کے قریب واقع اے ون ٹریڈرس میں یہ واقع پیش آیا ۔ گولی گوڑہ فائر اسٹیشن سے وابستہ دو فائر ٹنڈرس نے آگ بجھانے کا کام کیا ۔ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے اور شبہ کیا جارہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ آگ بھڑک اٹھی ۔

TOPPOPULARRECENT