مغربی ایشیاء کواڈ۔ امریکہ‘ یو اے ای‘ ہندوستان‘ اسرائیل کا اگلے ماہ اجلاس

,

   

بائیڈن مغربی کنارہ میں فلسطینی قائدین سے بھی ملاقات کریں گے‘ امریکہ کی دوریاستی حل کی سفارش کریں گے جو یاتو ٹرمپ کے دور میں کمزور پڑگیاتھا یا اس کو نظر انداز کردیاگیاتھا۔


واشنگٹن۔ امریکہ نے کہاکہ چار ممالک امریکہ‘ ہندوستان‘ اسرائیل او رمتحدہ عرب امارات پر مشتمل قائدین کا پہلا اجلاس مغربی ایشیاء کواگلے ماہ صدر جو بائیڈن کے دورے کے دوران ورچول ہوگا۔

مذکورہ گروپ کو ائی2یو 2نام دیاگیاہے جو برائے ہندوستان اور اسرائیل ہے جس کے نام ”ائی“ سے جبکہ امریکہ او ریو اے ای ہے جس کے نام ”یو“ سے شروع ہوتے ہیں اور اس کی تمام ترتوجہہ مغربی ایشیاء پر ہوگی۔بائیڈ ن کے اسرائیل کے دورے کے موقع پر پہلا اجلاس ہوگا‘ جو جولائی13سے 16کے دوران مغربی ایشیاء کے لئے صدر کے پہلے کا دورے کا پہلا مرحلہ ہوگا۔

اس کے علاوہ وہ فلسطینی عوام کے آبائی گھر مغربی کنارہ‘ سعودی عربیہ کے جدہ بھی جائیں گے جہاں پر وہ درجنوں علاقائی قائدین سے ملاقات کریں گے۔

اس دورے کے متعلق صحافی سے بائیک گروانڈ کال میں وائٹ ہاوز کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ ورچول کال کی نئی شروعات کے آغاز پر بائیڈن کی وزیراعظم نریندر مودی‘ اسرائیل کے وزیر نفتالی بنیٹ او ریو اے ای کی صدر محمد بن زائد النہیان سے بات ہوگی۔

مذکورہ عہدیدار جس نے مجوزہ میٹنگ کو ”منفرد مصروفیت“ قراردیتے ہوئے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ وہ لوگ سکیورٹی اور تعاون کے اشتراک جہاں پر متحدہ عرب امارات اور اسرائیل اہم اختراعی مرکز کے طور پر کام کررہے ہیں کے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔

اس نئے اقدام‘ اہداف اور رسائی کے متعلق مزید کوئی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔

جنوری 2021کو اقتدار میں آنے کے بعد سے بائیڈن نے بہت سارے کثیر الجہتی اقدامات اٹھائے ہیں‘ مثال کے طور پر آسڑیلیا اور برطانیہ کے ساتھ ایک تین ملکی گروپ جکس کو اے یو کے یو ایس کا نام دیاگیاہے اس کے علاوہ افغانستان‘ پاکستان او رازبکستان کے ساتھ چار ملکی مذاکرات او رہندوسان‘ آسڑیلئیا اور جاپان کے ساتھ قائم کردہ کواڈ اور نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن جیسے پلیٹ فارمس کو مضبوط بنانا۔سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دور میں جن عالمی اداروں کو چھوڑ دیاگیا تھا انہیں ملک واپس لانا اس میں شامل ہے