مغربی بنگال میں فٹبال تھیم مجسمہ کو ہٹانے بی جے پی حکومت کا فیصلہ

   

کولکاتہ ۔ 19 مئی (ایجنسیز) مغربی بنگال میں بی جے پی حکومت نے فٹبال تھیم مجسمہ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جس کو سابق چیف منسٹر ممتابنرجی نے ڈیزائن کیا تھا۔ لمبے پیر والے مجسمہ کے اوپر فٹبال نشان ہے۔ یہ مجسمہ 2017 میں سالٹ لیک اسٹیڈیم میں نصب کیا گیا تھا۔ بی جے پی حکومت میں نئے اسپورٹس منسٹر نتیش پرمانک نے مجسمہ پر تنقید کی اور کہا کہ یہ بدصورت دکھائی دیتا ہے۔