مغربی عراق میں کار بم دھماکہ ، تین ہلاک

بغداد، 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے مغربی صوبہ عنبر میں جمعرات کو ہوئے ایک کار بم دھماکے میں تین شہری ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔الرطبہ صوبے کے میئر عماد الدلیمی نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب داعش (آئی ایس) کے دہشت گردوں کی جانب سے چھوڑی گئی ایک کار میں اچانک دھماکہ ہو گیا ۔یہ کار دھماکہ الرطبہ کے جنوب میں ایک ریگستان علاقے میں ٹرفل جمع کرنے والے شہریوں کے قریب ہوا۔ واضح رہے کہ داعش کے دہشت گرد اب بھی عنبر کے وسیع ریگستان میں سرگرم ہیں جو شام، اردن اور سعودی عرب جیسے ہمسایہ ممالک کی حد تک پھیلا ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT