Friday , December 4 2020

مغلئی الائچی چکن قورمہ

اجزا: مرغی کا گوشت 1کلو، پیاز 3عدد، تیل ایک کپ، نمک حسب ذائقہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چمچہ، دھنیا پاؤڈرایک چمچہ، سبز الائچی 10عدد،ثابت سیاہ مرچیں 10عدد، لونگ 6عدد10 دارچینی 1ٹکڑا، تیزپات2عدد، دہی(پھینٹ لیں) ایک کپ، لہسن‘ادرک پیسٹ دو چمچے، کیوڑادو چمچے، جائفل‘جاوتری پاؤڈر ڈیڑھ چمچے۔
ترکیب:پیالے میں دہی‘لہسن‘ادرک پیسٹ‘نمک‘لال مرچ پاؤڈر ‘دھنیا پاؤڈر ‘الائچی ‘ثابت سیاہ مرچیں‘لونگ‘دار چینی ‘ تیز پات اور گوشت ڈال کر مکس کرکے 2 – 3 گھنٹے تک میرینیٹ ہونے کیلئے رکھ دیں۔ پتیلی میں تیل گرم کرکے پیاز ڈال کر سنہری کرکے ٹشو پیپر پر نکال لیں۔بچے ہوئے تیل میں میرینیٹ کیا ہوا گوشت ڈالیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔ گوشت گل جائے تو جائفل‘جاوتری پاؤڈر اور پیاز چورا کرکے ڈال کر بھونیں۔تیل مصالحے سے الگ ہو جائے تو حسب ضرورت پانی شامل کریں اْبال آجائے اور حسب پسند شوربہ تیار ہو جائے تو کیوڑا ڈال کر آنچ سے اْتارلیں۔نان یا روٹی کے ساتھ شروع کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT