کوالالمپور : گزشتہ ہفتوں کے دوران درجنوں روہنگیا پناہ گزینوں
کے کشتیوں سے سمندر میں چھلانگ لگانے کے بعدان کے ڈوب جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ اس ہفتہ کم از کم 46مہا جرین تھائی لینڈ پہنچ چکے ہیں۔ تھائی میری ٹائم انفورسمنٹ کمانڈ سینٹر نے اتوار کو اپنے فیس بک پیج پر اطلاع دی کہ کچھ تھائی ماہی گیروں نے اس صبح سمندر سے 3 روہنگیا لڑکوں کو بچایا تھا۔ فیس بک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 100 روہنگیا پناہ گزینوں کو لے جانے والی ایک کشتی سے تین نے سمندر میں چھلانگ لگا دی اور مدد کے لئے تیرتے ہوئے ماہی گیری کی کشتی کے قریب پہنچے۔ روہنگیا سپورٹ اینڈ موومنٹ گروپ اراکان پروجیکٹ کی ڈائریکٹر کرس لیوا نے جمعہ کو وی او اے کو بتایا کہ تھائی سیاحوں کی ایک کشتی نے ایک اور روہنگیا نوجوان کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ کرس لیوا نییہ بھی کہا کہ ہمارے پاس یہ بھی معلومات ہیں کہ تقریباً 42 روہنگیا کے ایک گروپ کو پوکٹ میں گرفتار کرنے کے بعد ایک مقامی پولیس اسٹیشن میں حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوکٹ، ایک ایسا جزیرہ ہے جو عام طور پر روہنگیا گروپوں کو ملائیشیا پہنچانے والے اسمگلروں کے زمینی راستے پر نہیں ہے۔ تاہم، بنگلہ دیش اور ملائیشیا میں مقیم متعدروہنگیا مہاجرین نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ منگل کو پوکٹ میں گرفتار کیے گئے تقریباً 42 افراد 70۔80 کے گروپ سے تھے جنہوں نے 23 ڈسمبر کے قریب اپنی کشتی سے چھلانگ لگا دی تھی۔