ملائیشیا کے ہائی وے پر حادثہ 8 بچوں سمیت 10افراد ہلاک

   

کوالالمپور ۔ ملائیشیا کی ریاست سلنگور کی ایک ہائی وے پر ٹریفک حادثہ میں 8 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔سلنگور فائر اینڈ ریسکیو ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نورزم خامس نے ایک بیان میں کہا کہ حادثہ 3 کاروں اور ایک ٹریلر لاری کے مابین ہوا، مزید بتایا کہ محکمہ کو رات 11 بجکر 42 منٹ پر امداد کی کال موصول ہوئی۔ حادثہ میں 17 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 10 کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ مرنیوالوں میں ایک مرد اور ایک عورت شامل ہیں جبکہ 8 دیگر متاثرین بچے ہیں جن میں سے 5 لڑکے اور 3 لڑکیاں ہیں۔ریسکیو ٹیم کو ٹریلر سے کچلی جانیوالی کاروں میں سے متاثرہ افراد کو نکالنے کیلئے کرین کا استعمال کرنا پڑا۔