حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : افضل گنج پولیس نے ملعون راجہ سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ رام نومی جلوس کے دوران بے چینی پیدا کرنے اور بغیر اجازت کے ریالی نکالتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ سب انسپکٹر افضل گنج راما کرشنا کی شکایت پر پولیس افضل گنج نے مختلف دفعات کے تحت ملعون راجہ سنگھ اور جوگیندر سنگھ بٹو و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ سب انسپکٹر راما کرشنا نے اپنی شکایت میں بتایا کہ بغیر اجازت کے ریالی نکالنے کے علاوہ افضل گنج حدود میں ریالی کے دوران آتش بازی کی گئی اور عوامی بھیڑ کو متاثر کرنے کے اقدامات کئے گئے ۔ ٹریفک میں خلل پیدا کرتے ہوئے ریالی میں مسائل پیدا کئے گئے ۔ع
افضل گنج پولیس نے ملعون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔۔ ع