ملکاجگری میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کاقتل، کھانے میں زہر دیا بعد ازاں نعش کے ٹکڑے کردئے، قتل کئے جانے پر بیوی اور بیٹی لاعلم

,

   

حیدرآباد: شہر کے ملکاجگری علاقہ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ایک بیٹے نے اپنے باپ کا بے رحمانہ قتل کردیا اور بعدازاں نعش کے ٹکڑے کرکے انہیں ایک بکیٹ میں جمع کردیا۔ تفصیلا ت کے مطابق 80سالہ ریٹائرڈ ریلوے ملازم سوتاری ماروتی اپنے بیٹے 39سالہ کشن کے ساتھ ملکاج گیری علاقہ میں قیام پذیر تھا۔ کشن بری عادتوں میں ملوث تھا اس پر با پ بیٹے کے درمیان اکثر جھگڑا ہواکرتا تھا۔ کچھ دن قبل بھی اس دونوں کے درمیان بحث ہوئی جس کے بعد کشن نے اپنے باپ کا قتل کردیا او ران کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے اسے بکیٹوں میں بھر مکان میں محفوظ کردیا تھا۔ پیر کے دن پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول ماروتی کو قتل کرنے سے قبل انہیں کھانے میں زہر دیا گیا تھا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ماروتی کا قتل جمعہ کی شب کیا گیا۔ اور مقتول کی بیوی اور بیٹی قتل ہونے کے بعد بھی اسی گھر میں رہ رہے تھے اور انہیں اقدام کا پتہ بھی تھا۔ او روہ اپنی زندگی نارمل طریقہ سے گذار رہے تھے۔

عہدیداروں نے مزید کہا کہ ماروتی کے بیٹے کشن نے ا س کی نعش کو ٹکڑے کرنے کے بعد اپنے مکان کے قریبی دکان سے 7عدد پلاسٹک کے بکیٹس خرید لایا اور ساتھ روم فریشر بھی چھ عددلے آیا۔ ان پلاسٹک کے بکیٹوں میں نعش کے ٹکڑوں کو رکھا۔پولیس نے بتایا کہ ان کے گھر پانچ چھوٹے کمرے ہیں ایک چھوٹا سا کچن ہے۔ پولیس بتایا کہ صرف ایک ہی روم میں ہوا اور روشنی کا گذر ہوتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس اقدام کے بعد مقتول کی بیوی گیا اور بیٹا کشن اور بیٹی پرافل کا اپنے پڑوسیوں کیساتھ رویہ خلاف عادت ہوچکا تھا۔

پولیس نے بتایاکہ39سالہ کشن ایک بیروزگار شخص تھا۔ اور اپنے والد کی کمائی پر زندگی گذارا کرتاتھا۔ اس کے روزگار کے سلسلہ میں باپ ماروتی او ربیٹے کشن کے درمیان اکثر بحث ہوا کرتی تھی۔ 2018ء میں اس کی خاندان کی ایک لڑکی سے اس کی شادی کروادی گئی تھی لیکن یہ شادی زیادہ دن تک ٹک نہ سکی اور اس کی بیوی گھر چھوڑ کرچلی گئی۔ مقتول کی بیٹی پرافل نے حال میں گرائجویٹ کی تکمیل کی ہے او رپوسٹ گرائیجویٹ کے لئے یونیورسٹی میں داخلہ لینے کی کوشش میں ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی شب سب لوگ اپنے اپنے کمرہ میں تھے، جب کشن ماروتی کے ٹکڑے ٹکڑے کررہا تھا ماروتی کی بیوی او ربیٹی دوسرے کمرہ میں موجود تھے لیکن انہیں پتہ نہیں چلا کہ یہ ماروتی کوٹکڑے کرنے کے ہیں۔ بعد ازاں انہیں دوگھنٹوں بعد پتہ چلا جب ان لوگوں نے گھر کے ایک کونے میں بکیٹس دیکھیں۔ اس کے بعد گیا اور پرافل نے گھر کا فرش صاف کیا او رگھر میں ایر فریشر سے بد بو کو زائل کرنے کی کوشش کئے۔ اس کے بعد ان لوگوں نے کسی ملاقات کرنا یا بات کرنا بند کردیا۔ ملکاجگری پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔