ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر دنیا بھر کے قائدین کا اظہار تعزیت

   

لندن، : عالمی رہنماوں اور سرکردہ شخصیات نے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ ملکہ الزبتھ کل96 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔انھوں نے ملکہ کی فرض شناسی اور ابھرنے کی قوت کے ساتھ ساتھ ان کے مزاح اور مہربانی کے احساس کو بھی سراہا ہے ۔فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھیں‘ ‘ایک نرم دل ملکہ اور ‘فرانس کی دوست’ کے طور پر یاد کیا ۔سابق امریکی صدر براک اوبامہ کا کہنا تھا کہ ملکہ نے ‘دلکش انداز، خوبصورتی اور انتھک محنت کی اخلاقیات کے ذریعہ کئے گئے دور حکومت کے ساتھ دنیا کو موہ لیا۔’مختلف مواقع پر ملکہ سے ملاقات کر چکے براک اوبامہ نے ایک بیان میں کہا کہ‘ ‘کئی مرتبہ، ہم ان کی گرمجوشی سے متاثر ہوئے ، جس طرح سے انھوں نے لوگوں کو آرام پہنچایا، اور کس طرح انھوں نے اپنے مزاح اور دلکش انداز سے لمحات کو شان و شوکت والا بنایا۔امریکہ کے موجودہ صدر جو بائیڈن جن کی ملکہ الزبتھ سے پہلی مرتبہ ملاقات 40 برس قبل ہوئی تھی کا ان کے متعلق کہنا تھا کہ وہ شاہی حاکم سے بڑھ کر تھیں، وہ ایک عہد کی پہچان تھیں۔خیال رہے ملکہ الزبتھ دوم نے اپنے دور حکمرانی کے دوران 14 امریکی صدور سے ملاقاتیں کیں۔امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ‘ ‘وہ کبھی ملکہ کی فراخ دل دوستی، عظیم دانش اور شاندار حس مزاح کو فراموش نہیں کر سکتے ۔