کلکتہ۔چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے جمعہ کے روز وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ ملک میں امن کی بحالی کے لئے شہریت ترمیمی ایکٹ سے دستبرداری اختیار کریں۔بنرجی نے میڈیا کو بتایا کہ”میں پھر ایک مرتبہ عزت مآب وزیراعظم سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ مداخلت کریں تاکہ ملک میں امن بحال ہوسکے‘ جو فی الحال جل رہا ہے۔
ہر شہری کے حقوق کو یقینی بنانے کا یہ وقت ہے اور اس کو بندوق کی نوک پر چھینا نہیں جاسکتا“۔
انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے استدلال کیا کہ وہ شہریت ترمیمی ایکٹ کو اپنی ذاتی انا کا مسئلہ نہ بنائیں۔
انہوں نے کہاکہ ”ایک قانون سب کے لئے ہوتا ہے‘کسی کو بھی ایسے قانون کے متعلق ضد نہیں کرنا چاہئے جو ملکی مفادات کے خلاف ہے۔
مذکورہ قانون سے دستبرداری اختیار کریں تاکہ سارے ملک میں چل رہے وبال کو ختم کیاجاسکے“۔
بنرجی کے مطابق لوگ مشتعل اس لئے ہیں کیونکہ انہیں اپنے وجود کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہاکہ ”وہ اس بات پرپریشان ہیں کہ وہ ہندوستان میں کیسے رہیں گے“