ملک میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں ، افواہوں پر توجہ نہ دیں : انڈین آئیل کارپوریشن

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر ملک میں ایندھن کی قلت کے بارے میں افواہوں پر انڈین آئیل کارپوریشن لمٹیڈ نے اس پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایندھن کی ذخیرہ اندوزی یا قلت کے حوالہ سے عوام کو کسی قسم کی پریشانی کی ضرورت نہیں ہے ۔ پٹرول ، ڈیزل اور ایل پی جی تمام آوٹ لیٹس پر دستیاب ہیں ۔کمپنی نے عوام سے گزارش کی کہ وہ سکون کو برقرار رکھیں غیر ضروری افواہوں پر توجہ نہ دیں ۔ ہماری جانب سے سپلائی بدستور جاری رہے گی ۔ پولیس نے بھی عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں ۔ عوام میں افواہوں کی وجہ سے پریشانی میں اضافہ ہوگا ۔ سوشیل میڈیا پر غیر غلط افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔۔ ش