نئی دہلی: ملک بھر میں پچھلے 24 گھنٹے میں ریکارڈ 29,557کورونا متاثر پوری طرح ٹھیک ہوئے ہیں ،جس سے کورونا ریکوری کی شرح 63.18 فیصد ہوگئی ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے آج بتایا کہ کورونا انفیکشن سے نجات پانے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 29،557 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوچکے ہیں ، اب تک اس انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 7،82،606 ہوگئی ہے ۔ ملک میں کورونا متاثرین کے فعال معاملوں اور اب تک انفیکشن سے ٹھیک ہونے والے لوگوں کی تعداد کا فاصلہ 3،56،439 ہوگیا ہے ۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ لیبز کی تعداد بھی بڑھ کر 1،284 ہوگئی ہے ۔