نئی دہلی۔ امریکہ کی خاتون اول ملینیا ٹرمپ 25فبروری کو دہلی کے سرکاری اسکول کا دورہ کریں گے‘ لیکن اس دوران چیف منسٹر اروند کجریوال اور ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا نہیں رہیں گے۔
دہلی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ سفارت خانہ کی جانب سے ہفتہ کے روزبتایاگیا ہے کہ اس تقریب میں چیف منسٹر اور ڈپٹی چیف منسٹر کانام نہیں ہے۔
دہلی میں برسراقتدار عام آدمی پارٹی کے ایک ذرائع کا الزام ہے کہ مرکزی حکومت کے دباؤ میں یہ مہمانوں کی فہرست سے چیف منسٹراو رڈپٹی چیف منسٹر کے ناموں کو ہٹایاگیا ہے۔
حالانکہ کجریوال کے کسی بھی منسٹر نے اس موضوع پر کچھ نہیں کہا ہے۔ لیکن سیسوڈیا نے ٹوئٹ کرکہا کہ ”ہپینیس کلاس تمام نفرتوں اورچھوٹی ذہنیت کا حل ہے۔
میں خوش ہوں کہ دہلی کے سرکاری اسکول دنیا کو راستہ دیکھا رہے ہیں۔
دنیایہ جاننے کے لئے بے قرار ہیں کہ ہم ہپینس کلاس میں کیاکررہے ہیں“۔
اسی دوران ششی تھرور کے لفظی حملہ کا سندیپ پاترا نے فوری جواب دیا۔کانگریس لیڈر ششی تھرور نے چیف منسٹر اور ڈپٹی چیف منسٹر کومدعو نہ کرنے پر ریمارک کئے اور لکھا کہ”چن کا لوگوں کو مدعو کرنے کی چھوٹی سیاست مودی حکومت کررہی ہے۔
یہ جمہوریت کے لئے ٹھیک نہیں ہے“۔ بی جے پی کے سمبت پاترا نے کہاکہ حکومت ہند نے امریکیوں کوکن لوگوں کو مدعو کرنااور کس کو نہیں مدعو کرنا ہے اس بات کی صلاح نہیں دی ہے۔