انسانیت نوازی کے غیر معمولی واقعہ میں ویرار ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر موسلادھار بارش میں پھنسے ہوئے ایک حاملہ عورت کو اسپتال پہنچانے کے لئے اٹوڈرائیور پلیٹ فارم پر ہی اٹوکے ساتھ پہنچ گیا۔
حالانکہ اٹوڈرائیور کا یہ اقدام غیر قانونی ہے مگر کسی عورت حاملہ عورت اور نومولود کی جان بچانے کے لئے کے مقصد سے کی گئی اس کاروائی کی ستائش کی جارہی ہے۔
چونکہ ممبئی میں موسلادھار بارش ہے اور چاروں طرف سیلاب کا منظر ہے۔بتایاجارہا ہے کہ حاملہ عورت کو ویرار ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر شدت کا لیبر درد شروع ہوگیا۔ چاہتے ہوئے بھی پلیٹ فارم پر کھڑے لوگ عورت کی مدد سے قاصر تھے۔ کسی طرح مذکورہ اٹوڈرائیور کو اس کی جانکاری ملی۔
حاملہ عورت کو اسپتال پہنچانے کے لئے اٹوڈرائیور کسی چیز کے پرواہ کئے بغیر پلیٹ فارم پر پہنچ گیا اور حاملہ عورت کو اٹومیں ڈال کر وہاں سے روانہ ہوگیا۔
پلیٹ فارم پر کھڑے لوگوں نے اس منظر کو اپنے موبائیل فون کے کیمرے میں قید بھی کرلیا۔ پلیٹ فارم پرحاملہ عورت کو اٹومیں ڈال کر برق رفتاری سے گذرنے والے اٹو کو لوگ حیرت سے دیکھنے لگے۔
Mumbai: Woman's husband boarded the auto-rickshaw outside the railway station & brought it inside after the local train that they boarded to take her to the hospital got cancelled due to water-logging on railway tracks. https://t.co/JB0VEOuHqK
— ANI (@ANI) August 6, 2019
نیوز ایجنسی اے این ائی کے ٹوئٹر ہینڈ ل پر یہ ویڈیو پوسٹ کیاگیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ویرار ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے انتظار میں کھڑے حاملہ عورت جو اسپتال جارہی تھی‘ پٹریوں پر پانی جمع ہونے کی وجہہ سے ٹرین منسوخ ہونے کے سبب پلیٹ فارم پر پھنس گئی۔
جس کے بعد مذکورہ حاملہ عورت کے شوہر نے اٹو طلب کیاجو ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر پہنچ کر حاملہ عورت کو اٹو کے ذریعہ اسپتال لے گیا۔
Mumbai: Woman's husband boarded the auto-rickshaw outside the railway station & brought it inside after the local train that they boarded to take her to the hospital got cancelled due to water-logging on railway tracks. https://t.co/JB0VEOuHqK
— ANI (@ANI) August 6, 2019
اٹوڈرائیور کی اس حرکت پر پولیس نے بروقت کاروائی نہیں اور نہ ہی گرفتار کیا۔ مگر بعد میں اٹوڈرائیور کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیاگیا جہاں پر سخت وارننگ کے بعد اس کو رہا کردیاگیا۔
Virar Railway Protection Force (RPF) In-charge Pravin Kumar Yadav: The auto-rickshaw driver gave an example of humanity, but he was arrested for risking the life of other passengers & violating rules and regulation of Railways pic.twitter.com/1Cvnz5cceB
— ANI (@ANI) August 6, 2019
حالانکہ اٹوڈرائیور نے کسی کی جان بچانے کے لئے یہ اقدام اٹھایا ہے مگر پلیٹ فارم پر اس طرح کی حرکت غیر قانونی مانی جاتی ہے