ممبئی سے شمال کی طرف98کیلو میٹر دور زلزلے کے جھٹکے

,

   

ممبئی۔این سی ایس کے مطابق ممبئی کے شمالی حصہ میں ہفتہ کے روز98کیلومیٹر کے دور پر ریکٹر اسکیل میں 2.7شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

این سی ایس نے ٹوئٹ کیاکہ”ستمبر5کے روز ہندوستانی وقت 6:36کے وقت 19:96لمبے اور 5کیلومیٹر گہرے 2.7شدت کے جھٹکے‘مہارشٹرا کے شمالی ممبئی سے 98کیلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کئے گئے ہیں“

تیسرا زلزلہ
پچھلے 24گھنٹوں میں مہارشٹرا کے اندر یہ زلزے کے تیسرے مرتبہ جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

اس سے قبل جمعہ کے روز10:33صبح ممبئی کے نارتھ میں 91کیلومیٹر دور 2.8شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

بعد ازاں اسی روز11:41مہارشٹرا کے ناسک کے مغربی حصہ میں 98کیلومیٹر دور 4.0شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے