مذکورہ ٹی ایم سی سربراہ نے یہ بھی واضح کردیاکہ انہیں سیٹوں کی تقسیم کے فارمولہ پر توقع ہے کہ جہاں پر مضبوط ہوں وہاں پر علاقائی کھلاڑیوں کو ترجیح دی جائے گی۔
کلکتہ۔مغربی بنگال چیف منسٹر اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہاکہ ان کی پارٹی کانگریس کو2024لوک سبھا الیکشن میں وہاں پر مدد کریگی جہاں پر وہ مضبوط رہے گی۔
ممتا بنرجی نے پہلی مرتبہ عوام کے روبرومجوزہ انتخابی لڑائی میں اپوزیشن کے اتحاد پر امکانی حکمت عملی میں ٹی ایم سی کے موقف کو واضح کیاہے۔ بنرجی نے ریاستی سکریٹریٹ میں رپورٹرس کو بتایاکہ”جہاں کہیں پر بھی کانگریس مضبوط ہے‘ انہیں مقابلہ کرنے دیں گے۔ ہم انہیں حمایت پیش کریں گے اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔
مگر انہیں بھی دوسری سیاسی جماعتوں کی مدد کرنا چاہئے“۔تاہم انہوں نے کہاکہ حمایت حاصل کرنے کے لئے کانگریس پارٹی کو دوسری سیاسی جماعتوں کی بھی حمایت کرنا پڑتا ہے۔
مذکورہ ٹی ایم سی سربراہ نے یہ بھی واضح کردیاکہ انہیں سیٹوں کی تقسیم کے فارمولہ پر توقع ہے کہ جہاں پر مضبوط ہوں وہاں پر علاقائی کھلاڑیوں کو ترجیح دی جائے گی۔
اس سے قبل کرناٹک کی عوام کو بنرجی نے سلام پیش کیاجہاں سے بی جے پی اقتدار سے بیدخل ہوئی ہے قدیم بڑی پارٹی کانگریس کے ذکر سے گریز کیا‘ جس کے ساتھ ماضی میں ٹی ایم سی کا مقابلہ ہوا تھا۔