ممتا بنرجی پر مگرمچھ کے آنسو بہانے اپوزیشن کا الزام

   

کولکتہ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن کانگریس اور بائیں محاذ نے منگل کے دن ترنمول کانگریس پر الزام عائد کیاکہ وہ آسام میں این آر سی پر ’’مگرمچھ کے آنسو‘‘ بہارہی ہیں۔ برسر اقتدار ترنومل کانگریس نے این آر سی پر اسمبلی میں مباحثہ کروانے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس اور بائیں محاذ نے ابتداء ہی سے مختلف مسائل جیسے قیمتوں میں اضافہ، پے کمیشن پر عمل آوری اور اسمبلی میں قاعدہ 185 کے تحت مباحث کا مطالبہ کرتی آرہی ہیں لیکن اُن کے مطالبات کو ایوان نے مکمل طور پر مسترد کردیا۔ قطعی این آر سی فہرست کی 31 اگسٹ کو اشاعت کے بعد کانگریس اور بائیں محاذ نے اِس پر مباحث کا مطالبہ کیا ہے لیکن یہ مطالبہ قبول نہیں کیا گیا اِس لئے ہمیں قطعی این آر سی کی اشاعت کے بعد الگ تھلگ کردیئے جانے کا احساس ہورہا ہے۔ جملہ 3,30,27,661 افراد نے این آر سی میں شمولیت کے لئے درخواست دی ہے اور اُن میں سے 19,06,657کی درخواستیں قبول نہیں کی گئیں۔ آسام این آر سی ضابطہ دفتر کے بموجب ترنمول کانگریس نے اِن الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ ترنمول کانگریس نے پیر کے دن مغربی بنگال میں 7 اور 8 ستمبر کو این آر سی کے خلاف ریاست گیر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔