ممنوعہ گٹکھا اور تمباکو کی فروخت پر کارروائی

تاجر گرفتار ، نارتھ زون ٹاسک فورس کا دھاوا
حیدرآباد ۔ /18 جنوری (سیاست نیوز) ممنوعہ گٹکھا اور تمباکو اشیاء کے کاروبار میں ملوث ایک تاجر کو ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء برآمد کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ ایم پروین جین ساکن مونڈہ مارکٹ سکندرآباد آنند ٹریڈرس کے نام پر ایک دوکان چلاتا ہے اور اس میں ممنوعہ گٹکھا اور زردہ فروخت کرنے کا کاروبار شروع کیا ۔ پروین جین پرتعش زندگی گزارنے کی غرض سے وہ ممنوعہ زردہ گٹکھا پڑوسی ریاست کرناٹک سے حاصل کرتے ہوئے اسے شہر میں فروخت کررہا تھا ۔ ٹاسک فورس نے اس کارروائی میں پروین جین کے قبضے سے مختلف برانڈس کے زردے ، گٹکھے اور دیگر تمباکو اشیاء جن کی مالیت 4 لاکھ بتائی جاتی ہے ضبط کرلیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT