نئی دہلی۔پولیس کنٹرول روم (پی سی آر) کو فون کال کرنے اور مبینہ طو ر پر وزیراعظم نریندر مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے بعد ایک 22سالہ شخص کی شمال مشرقی دہلی کے کھاجورائی خاص علاقے‘ جمعہ کے روز اس بات کی جانکاری متعلقہ عہدیداروں نے دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مذکورہ ملزم جس کی شناخت سلمان عرف ارمان کے طور پر ہوئی ہے‘ پولیس کو بتایاکہ اس نے فون کال اس لئے کیاکیونکہ وہ جیل جانا ”چاہتا“ ہے۔
وہ منشیات کاعادی ہے وہ نابالغ کی حالت میں سدھار لانے والے ہوم سے رہا کیاگیاتھا جہاں پر وہ 2018میں پیش ائے قتل کی وجہہ سے بھیجاگیاتھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس ملزم نے 112پر پی سی آر کو جمعرات کی نصف شب میں کام کیا اور وزیراعظم مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
جس نمبر سے اس نے فون کیاتھا اس کا فوری پتہ چلاکر ضلع پولیس کے یونٹ کو دیاگیاہے‘ ایک سینئر پولیس افیسر نے کہاکہ اس کے بعد پولیس نے اس کو کھاجوائی خاص سے تحویل میں لیا۔ابتدائی جانچ کے بموجب جس وقت فون کیاتھا اس وقت سلمان منشیات کے نشہ میں تھا۔ رات 10بجے کے قریب اس کے والد نے اس کو ڈانٹا تھا۔
تفتیش کے دوران ایک سینئرافیسر نے کہاکہ اس شخص نے پولیس کو بتایاکہ اس نے فون کال اس لیاکیاکیونکہ وہ جیل جانا”چاہتا“ ہے۔ جب اس سے پوچھاگیا وہ جیل کیوں جانا چاہتا ہے تو اس نے جواب میں کہاکہ ”وہاں پر من لگتا ہے میرا“۔
انہوں نے کہاکہ سلمان نے پولیس کو بتایاکہ وہ منشیات کا عادی ہے اور جمعرات کے روز 7بجے کے قریب اس نے نشہ کیاتھا۔
پولیس نے کہاکہ دہلی پولیس کے سینئر پولیس افسران خفیہ بیورو کے عہدیداروں کے ساتھ پروٹوکال کے تحت کوئی بھی قانونی کاروائی سے قبل مزید تفتیش کریں گے۔