منوپاڈ اور عالم پور روڈ پر ٹریفک بلاک ٹرین خدمات جزوی طور پر متاثر

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد ڈیویژن میں منوپاڈ اور عالم پور روڈ کے درمیان ٹریفک بلاک کرنے کی وجہ سے بعض ٹرین خدمات کو جزوی طور پر منسوخ کردیا گیا ہے ۔ 8 اور 26 فروری کے درمیان ری شیڈول کیا گیا ۔ سکندرآباد ۔ کرنول سٹی 17023 اور کرنول سٹی ۔ سکندرآباد 17024 خدمات کو جزوی طور پر منسوخ کردیا گیا ہے ۔ کرنول سٹی ۔ سکندرآباد 17024 کو دوبارہ شیڈول کیا جائے گا ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے حکام نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ ٹرین کے شیڈول میں تبدیلی کو نوٹ کرلیں اور اس کے مطابق اپنے سفر کا منصوبہ بنائیں ۔۔ ش