منکی پاکس کیخلاف ویکسینیشن ضروری نہیں

   

واشنگٹن: عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ منکی پاکس کے وائرس کو افریقہ سے باہر دوسرے ممالک میں منتقل ہونے سے روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی ضرورت نہیں ہے بلکہ صفائی کا مناسب خیال رکھ کر اس پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ خلیج ٹائمز نے منگل کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ڈبلیو ایچ او (یورپ) کی اعلیٰ خطرے والی بیماریوں پر تحقیقی ٹیم کی قیادت کرنے والے رچرڈ پیبوڈی نے کہا کہ ویکسین اور اینٹی وائرل کی فوری فراہمی نسبتاً محدود ہے ۔