منگل ہاٹ میں تلواریں لہرا کر عوام کو خوفزدہ کرنے کی کوشش

ایک شخص زخمی ، بجرنگ سنگھ شخص گرفتار
حیدرآباد ۔ /16 جنوری (سیاست نیوز) شہر میں غیرقانونی سرگرمیوں میں گزشتہ کچھ دنوں سے اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ تازہ ترین واقعہ میں منگل ہاٹ علاقہ میں ایک شخص نے تلواریں لہرا کر عوام کو خوفزدہ کیا اور ایک شخص کو زخمی کردیا ۔ پولیس کے بموجب 31 سالہ بجرنگ سنگھ ساکن دھول پیٹ نے منگل کی شب وشال سنگھ نامی شخص سے بحث و تکرار کی اور بعد ازاں اس پر تلوار سے حملہ کردیا ۔ بجرنگ سنگھ نے علاقہ میں تلواریں لہرا کر سنسنی پھیلادی اور مقامی عوام کو خوفزدہ کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بجرنگ سنگھ نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کیا تھا ۔ پولیس منگل ہاٹ نے بتایا کہ بجرنگ سنگھ نے وشال سنگھ کا قتل کرنے کی غرض سے تلوار سے حملہ کیا ۔ انسپکٹر منگل ہاٹ مسٹر رنویر ریڈی نے بتایا کہ بجرنگ سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے قبضے سے ہتھیار برآمد کرلئے گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT