مقامی قائدین اور کارکنوں کا اجلاس ، ریونت ریڈی کے دورہ کا امکان
حیدرآباد ۔4 ۔اگست (سیاست نیوز) کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی کے اسمبلی اور کانگریس پارٹی سے استعفیٰ کے اعلان کے بعد پارٹی نے منگوڑ اسمبلی حلقہ میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔ 7 اگست کو صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کے دورہ اور جلسہ عام کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ منگوڑ اسمبلی حلقہ کے قائدین اور کارکنوں کو متحد رکھا جاسکے۔ پردیش کانگریس کے نائب صدر اور سابق وزیر آر دامودر ریڈی نے آج منگوڑ اسمبلی حلقہ میں کانگریس کے سینئر قائدین اور سرگرم کارکنوں کا اجلاس طلب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کل پارٹی کے سینئر قائدین کا ایک اور اجلاس چنڈور میں منعقد ہوگا۔ آج کے اجلاس میں ورکنگ پریسیڈنٹ انجن کمار یادو ، نائب صدر ملو روی ، سابق گورنر وہپ ای انیل کمار ، ضلع کانگریس کے صدر شنکر نائک اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی قائدین نے راج گوپال ریڈی کے استعفیٰ کی مذمت کی اور کہا کہ ضمنی انتخابات میں کانگریس امیدوار کی کامیابی کے لئے کام کریں گے۔ دامودر ریڈی نے کہا کہ ضلع میں کانگریس پارٹی کا موقف مستحکم ہے اور منگوڑ کے ضمنی چناؤ میں متحدہ مساعی کے زرعی کانگریس امیدوار کو کامیاب بنایا جاسکتا ہے۔ر