منی لانڈرنگ معاملے میں دہلی چیف منسٹر کجریوال کو ای ڈی کا اٹھواں سمن

,

   

انہوں نے کہاکہ عآپ کے قومی کنونیر کجریوال کو 4مارچ کوایجنسی کے ہیڈ کوارٹرمیں حاضر ہونے کا کہا گیاہے


نئی دہلی۔ سرکاری ذرائع نے منگل کے روز کہا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے دہلی چیف منسٹر ارند کجریوال کوآبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں اٹھویں مرتبہ پوچھ تاچھ ے لئے سمن جاری کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ عآپ کے قومی کنونیر کجریوال کو 4مارچ کوایجنسی کے ہیڈ کوارٹرمیں حاضر ہونے کا کہا گیاہے۔

پیر کے روز55سالہ کجریوال نے اس کیس میں جاری ساتویں سمن کو نظر انداز کردیاتھا‘ او رکہاکہ اگر عدالت انہیں ایسا کرنے کو کہتے ہے تو وہ پیش ہوں گے۔

سمن کو نظر انداز کرنے پر ای ڈی شہر کی ایک عدالت میں پیش ہوئی جہاں سے چیف منسٹر کو16مارچ سے قبل پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اٹھواں سمن جاری کرتے ہوئے ای ڈی نے اس دلیل کو مسترد کردیا کہ کجریوال کی حاضری کے لئے تازہ نوٹس غلط تھا کیونکہ معاملہ زیر سماعت ہے۔