منی پور : لینڈ سلائیڈنگ میں دو جوانوں کی موت

   

امپھال : منی پور کے نونی ضلع میں گزشتہ شب بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے سے علاقائی فوج (ٹی اے ) کے دو جوانوں کی موت ہوگئی جبکہ 13 دیگر کو بچا لیا گیا۔اس کے علاوہ 20 افراد لاپتہ ہیں۔فوج، آسام رائفلز، منی پور پولیس اور مقامی لوگوں نے بڑے پیمانے پر بچاؤ اور ریلیف آپریشن شروع کردیا ہے ۔جمعرات کو ایک دفاعی اہلکار نے کہا کہ موسم صاف ہونے کے بعد ہیلی کاپٹروں کو امدادی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس حادثے میں دو جوڑے اور ایک بچہ بھی لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے ۔ امپھال سے تقریباً 50 کلومیٹر دور نونی ضلع میں بہنے والی ایزی ندی بھی اسے متاثر ہوگئی۔