مودی سے پرنس رحیم کی ملاقات، مختلف امورپر گفتگو

   

نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان کے دورے پر آئے مسلم اسماعیلی فرقہ کے 50 ویں امام پرنس رحیم آغا خان پنجم نے جمعرات کے روز یہاں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور اس دوران صحت کی خدمات، زراعت، دیہی ترقی، نوجوانوں نیز خواتین کو بااختیار بنانے سمیت اہم شعبوں میں آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے ساتھ ہندوستان کی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں پر گفتگو کی۔ نریندر مودی نے بعد میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پرنس رحیم آغا خان پنجم سے مل کر مسرت ہوئی۔ ان کے والد، مرحوم آغا خان چہارم، اور ترقیاتی کوششوں میں ان کے دیرپا تعاون کو محبت کے ساتھ یاد کیا۔