مودی نے زیلنسکی سےفون پر بات کی

   

نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نے ، آج یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی۔دونوں رہنماؤں نے ، مختلف شعبوں میں ہندوستان-یوکرین شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم نے روس-یوکرین تنازعہ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ہندوستان کے عوام پر مبنی نقطہ نظر کا اعادہ کیا اورپیشرفت کرنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا۔ انڈیا فریقین کے درمیان تمام مسائل کے جلد اور پرامن حل کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان پرامن حل کی حمایت کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔صدر زیلنسکی نے یوکرین کے لوگوں کے لیے ہندوستان کی مسلسل انسانی بنیاد پر امداد کی تعریف کی۔دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے سے اتفاق کیا۔