مودی نے نیشنل وار میموریل پر شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کو 73 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر نیشنل وار میموریل میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مودی نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ مل کر جنگی یادگار پر پھول چڑھائے اور انٹر سروسز گارڈ نے ‘سلامی شستر’ اور پھر اس کے بعد ‘شلوکا شستر’ کی دھن بجائی۔ مودی اور سنگھ کے ساتھ تینوں افواج کے سربراہان ۔ آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے ، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آرہری کمار اور فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری بھی وہاں موجود تھے ، سبھی نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔وزیراعظم نے ڈجیٹل وزیٹر بک میں یادگار پر پیغام بھی لکھا۔ اپنے معمول کے ‘سافہ’ اور ‘پگڑی’ سے ہٹ کروزیر اعظم نے نیتا جی طرز کی بھوری ٹوپی اوڑھی ہوئی تھی۔