مودی کوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی کھلی چھوٹ :مایاوتی

لکھنو۔25اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر سماج وادی پارٹی مایاوتی نے آج الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزیوں کو نظرانداز کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کئی سنگین الزامات کے باوجود آزادانہ گھوم رہے ہیں جو الیکشن کمیشن کی نرمی کے سبب ممکن ہورہا ہے ، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے حدود سے تجاوز شروع کردیا ہے اور اب خواتین کا تک احترام نہیں ہورہا ہے ۔ کیا بی جے پی / آر ایس ایس نے ملک پر لاجواب نیتا مسلط نہیں کر رکھا ہے ؟ ۔ ایک اور ٹوئیٹ میں سابق چیف منسٹر یو پی نے بی جے پی پر تنقید کی ۔

TOPPOPULARRECENT