تھمپو: وزیر اعظم نریندر مودی کو جمعہ کو یہاں بھوٹان کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’’دی آرڈر آف دی ڈروک گیالپو‘‘ سے نوازا گیا۔ بھوٹان کی راجدھانی تھمپو میں ٹینڈر یلتھانگ میں منعقدہ ایک عوامی تقریب میں بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیل وانگچک نے مودی کو زندگی بھر کی کامیابیوں کی بنیاد پر اپنے ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا۔ مودی پہلے غیر ملکی لیڈر ہیں جنہیں یہ باوقار ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ یہ ایوارڈ مودی کی ذاتی کامیابیوں، قیادت اور بھارت اور بھوٹان کے درمیان دوستی کے بندھن کو مضبوط بنانے میں ان کے تعاون کو تسلیم کرتا ہے ۔