نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کے 72ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزارت صحت کی طرف منعقدہ خون عطیہ امرت فیسٹول میں ہفتہ کے روز ایک نیا ریکارڈ بنا۔ اس دوران ایک دن میں 87 ہزار لوگوں نے اپنی مرضی سے خون کا عطیہ کیا۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے خود ٹوئٹ کرکے اس کی جانکاری دی۔ وزیر صحت نے ٹوئٹ کیا۔آج مجھے بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش پر کے تحت 87 ہزار سے زیادہ لوگوں نے اب تک اپنی مرضی سے عطیہ کیا ہے، جو کہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ یہ ہمارے پیارے پردھان سیوک کو ملک کی طرف سے ایک انمول تحفہ ہے۔دراصل، وزیر اعظم نریندر مودی کے 72ویں سالگرہ کے موقع پر مرکزی وزیر نے شہریوں سے خون عطیہ امرت فیسٹول کے طور پر خون عطیہ کرنے کیلئے آروگیہ سیتو ایپ یا بلڈ پول پورٹل پر رجسٹریشن کرانے کی اپیل کی تھی۔ مانڈویا نے ٹوئٹ کیا تھا،خون کا عطیہ۔مہادان۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ پر آج سے شروع ہوئے خون عطیہ امرت مہوتسو کے تحت خون عطیہ کیا۔ انسانیت کے اس کام میں جڑکر ذہن ودل بہت خوش ہے۔ آپ بھی اس عظیم کام کا حصہ بنیں۔یہ مہوتسو ہفتہ کے روز 17 ستمبر سے شروع ہوکر قومی رضاکارانہ خون کے عطیہ کے دن پر یکم اکتوبر تک منایا جائے گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس مہم کا مقصد ایک دن میں ایک لاکھ یونٹ خون جمع کرنا تھا۔ اس کے علاوہ لوگوں کو مستقل خون عطیہ کرنے کے تئیں بیدار کیا جائے گا۔ ایک یونٹ کا مطلب 350 ملی لیٹر خون ہوتا ہے۔