حیدرآباد 12جون(یواین آئی) آندھراپردیش میں وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کی حلف برداری کے اسٹیج پر ایک دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود وزیر اعظم مودی کا رویہ چونکا دینے والا تھا۔ وزراء کی حلف برداری کے بعدجب مودی اسٹیج سے نیچے جا رہے تھے توانہوں نے این ڈی اے اتحاد میں شامل جناسینا پارٹی کے سربراہ پون کلیان اوران کے بھائی سابق مرکزی وزیر چرنجیوی کو پاس بلاتے ہوئے اسٹیج پر دونوں کے ہاتھ اپنے ہاتھ میں تھام کر عوام کو دکھایا۔ چندرابابو اس موقع پر اسٹیج پر موجود تھے ۔ چندرا بابو حلف لینے کے بعد مودی سے جذباتی طورپر بغلگیر ہوگئے ۔ چندرابابو کی کابینہ میں پون کلیان کے حلف لینے کے بعد پون کلیان نے اپنے بڑے بھائی چرنجیو ی کے پاؤں چھوئے اور ان کا آشیرواد لیا، جس سے وہ جذباتی ہو گئے ۔