بھوپال2ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کملناتھ نے آج کہاکہ ریاستی حکومت موٹر وہیکل ترمیمی ایکٹ کے مطالعہ کے بعد ضروری ہونے پر عوامی مفاد میں فیصلہ کرے گی۔مسٹر کملناتھ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اس ایکٹ کا حکومت مکمل مطالعہ کرے گی۔ عوامی مفاد حکومت کی ترجیح ہے ۔انہوں نے کہاکہ پڑوسی ریاستوں کامطالعہ کرکے اس کی تجویز بنانے کی حکام کو ہدایات دی گئی ہیں۔ریاستی حکومت کو معاہدہ فیس پر فیصلہ کرنے کا حق ہے ۔ضروری ہونے پر حکومت عوامی مفاد میں فیصلہ کرے گی۔اس سے پہلے گزشتہ روز وزیر جے وردھن سنگھ نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ قانون لوٹ کا ذریعہ نہیں ہوسکتا۔ قانون سہولت اور شہریوں اور ان کے حقوق کی حفاظت کے لئے بنائے جاتے ہیں۔