مہاراشٹرا کی فیکٹری میں آتشزدگی۔ 6 افراد زندہ جل گئے

   

ممبئی: مہاراشٹرا کے چھتر پتی سنبھاجی نگر میں ایک فیکٹری میں بھیانک آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں6 افراد زندہ جھلس گئے۔یہ واقعہ آدھی رات کے بعد تقریبا دو بجے پیش آیا ۔ اطلاعات کے مطابق چھتر پتی سنمبھات نگر کے ایم آئی ڈی سی علاقہ کی ایک ہینڈ گلووز تیار کرنے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔آگ لگتے ہی وہاں کام کرنے والے مزدور اس میں پھنس گئے تھے جو وہاں سو رہے تھے، کچھ لوگ جان بچا کر باہر نکلنے میں کامیاب رہ گئے جبکہ چھ افراد زندہ جھلس گئے۔فائر بریگیڈ عملہ کو اس کی اطلاع دی گئی ہے۔ ش