مہاراشٹر کے وزیراعلی ایکناتھ شندے سے ملے شرد پوار، سیاسی ہلچل ہوئی تیز

   

ممبئی:وزیراعلی ایکناتھ شندے اور این سی پی سربراہ شرد پوار کے درمیان جمعرات کو ہوئی ملاقات سے سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ یہ ملاقات ممبئی میں ورشا بنگلے پر ہوئی ۔ شرد پوار ایسے وقت میں وزیر اعلی شندے سے ملنے کیلئے پہنچے ہیں جب شیوسینا (یو بی ٹی) چیف اور سابق وزیراعلی ادھو ٹھاکرے غیرملکی دورے پر ہیں۔ حالانکہ بتایا گیا ہے کہ ایک پروگرام میں مدعو کرنے کیلئے شرد پوار پہنچے تھے ۔دراصل شرد پوار مراٹھا مندر اداکارہ کے صدر ہیں اور اس کے 75 سال پورے ہونے پر 24 جون کو ممبئی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ اپنی اس ملاقات کے بعد شرد پوار نے ہی ٹویٹ کرکے بتایا کہ مراٹھا مندر کے امرت مہوتسو کے موقع پر پروگرام کا انعقاد ہوگا اور اس میں مہاراشٹر کے وزیراعلی کو مدعو کرنے کیلئے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ۔