مہارشٹرا: کویڈ19معاملات میں ایک نیا اضافہ

,

   

اومیکران کے معاملات اوراموات میں اضافہ
ممبئی۔ محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے دی جانے والی جانکاری کے بموجب مہارشٹرا میں کویڈ19کے معاملات 48,000کے نشان سے بڑھ کر ایک نئی اونچائی تک پہنچ گئے ہیں او راومیکران کے معاملات اور اموات دوہرے نمبر میں اب بھی برقرار ہیں۔

سابق کے سب سے زیادہ معاملات کے ریکارڈ 46,723(12جنوری) کے بعد یومیہ معاملات کی سطح48ہزار سے بڑھ گئی ہے‘ جمعرات کے روز46,197اور جمعہ کے روز48270تک ان معاملات کی تعداد پہنچ گئی ہے۔

اموات ایک دن قبل 37اور جمعہ کے روز52درج ہوئے ہیں اور اموات کی شرح میں 1.92سے 1.91فیصد تک کی گرواٹ ائی ہے۔اومیکران کے 230معاملات(14جنوری) کے بعد ریاست میں وباء کی قسم ایک دن قبل 125اور جمعہ کے روز144تک پہنچ گئی ہے۔

مذکورہ حکومت نے تین انٹرنیشنل ائیرپورٹس ممبئی‘ پونے اور ناگپور پریکم ڈسمبر سے آنے والے مسافرین پر سخت نظر رکھے ہوئے ہے۔

جملہ 304,746مسافرین کی آمد ہوئی ہے‘ جس میں 47,701’شدید خطرے‘والے ممالک سے تعلق رکھتے ہیں جس میں سے 574کو جانچ میں مثبت پایاگیا ہے اور دیگر666دیگر ممالک کے ہیں‘جن کی رپورٹس اس بات کی جانچ کے لئے بھیج دیاگئی ہے کہ آیاوہ اومیکران سے متاثر ہیں یا نہیں ہیں۔

اس کے علاوہ یکم نومبر سے کئے جانے والے سروے کے دوران لئے گئے 5674نمونوں کو بھی جانچ کے لئے روانہ کردیا گیا تھا جس میں سے 74کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

اومیکران تیزی کے ساتھ ریاست کے دیگر اضلاعوں میں بھی پھیل رہا ہے جس 2343میں سے آ ج کی تاریخ تک 1171بازیافت ہوئے ہیں۔

ضلع پونا 1169کے ساتھ سرفہرست ہے اس کے بعد ممبئی688‘ تھانے 134‘ ناگپور116‘ سانگلی 59‘ امرواتی 25رائے گڑھ اور اورنگ آباد میں فی کس 20‘ کولہا پور 19‘ ستارا 15‘ عثمان آباد اور اکولہ میں فی کس11‘پلگھار میں 7‘بولدھانا6‘ ناسک اور احمد نگر میں فی کس4‘ ناندیڑھ‘لاتور‘ جالنا’پربھانی او رگونڈیا میں فی کس 3‘ گڈچرلی‘ ناندوربار‘ جالگاؤں میں فی کس 2‘ بھانڈارا‘واردھا او ربیڑھ میں فی کس 1‘ جبکہ ایک معاملے دوسری ریاست کا اس میں شامل ہے۔

جمعہ کے روزکویڈ 19کے 48270نئے معاملات کے ساتھ ممبئی میٹروپولٹین علاقے میں ایک دن قبل 12054کی کمی اس سے ایک روز قبل 10,493کی کمی وہیں ممبئی میں 5708سے 5008تازہ معاملات کی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

مارچ میں شروع ہوئی اس وباء کے ریاست میں جملہ متاثرین کی تعداد 74,20,027ہے وہیں اموات142,023ہیں وہیں جمعہ تک بازیافت ہونے والے مریضو ں کی جملہ تعداد70,09,823ہوگئی ہے۔