مہاکمبھ: مہاکمبھ میں مہاشیوراتری پر آخری امرت اشنان کے دن فضائیہ کے طیاروں نے بھی آسمان میں ائیر شو کر ایک طرح سے سلامی دی۔فضائیہ کے لڑاکو طیاروں نے پریاگ راج کے آسمان میں اڑان بھر کر اپنی طاقت اور فن کا مظاہرہ کیا۔ لڑاکو طیاروں کی گرج سے آسمان تھرا اٹھا۔ اس ائیر شو کے پل مہاکمبھ میں ڈبکی لگانے والے عقیدت مندوں کے لئے مثالی تجربہ بن گیا۔حکومت کی جانب سے عقیدت مندوں پر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پانچ سے چھ مرحلے میں 20 کوئنٹل پھولوں کی بارش کی گئی۔ گذشتہ سبھی اہم اشنانوں پر بھی حکومت پھولوں کی بارش کرچکی ہے ۔