نئی دہلی: ہندوستانی بحریہ اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے سمندر میں ایک مربوط کارروائی میں ایک مشکوک کشتی کو روکا ہے ۔ اس کشتی سے تقریباً 3300 کلو گرام ممنوعہ مواد (3089 کلو گرام چرس، 158 کلو گرام میتھامفیٹامائن اور 25 کلو گرام مارفین) برآمد کیا گیا ہے ۔ہندوستانی بحریہ کے سمندری نگرانی کرنے والے طیارے سے موصولہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی، جس کی تصدیق نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بھی اپنے ان پٹس سے کی ہے جو پہلے ہی خصوصی آپریشن کے مشن پر تعینات ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز کو ایک مشتبہ کشتی کو روکنے کیلئے کارروائی کا حکم دیا گیا جو بڑے پیمانے پر اسمگلنگ لے کر ہندوستانی سمندری حدود میں آرہی تھی۔ ہندوستانی بحریہ کے یونٹس نے سمندر میں مشکوک کشتی کا کامیابی سے سراغ لگایا، اس کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور پھر اسے روکنے کیلئے کارروائی کی۔اس کشتی پر تلاشی اور آپریشن کے نتیجے میں منشیات کی برآمدگی حالیہ دنوں میں پکڑی گئی سب سے بڑی مقدار میں منشیات ہے ۔ اس کے بعد کشتی کو ہندوستانی بحریہ کے ایک جنگی جہاز نے اپنے عملے اور ممنوعہ اشیاء کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنے کیلئے قریب ترین ہندوستانی بندرگاہ تک پہنچایا۔