میری پہلی فلم کے بعد کیرئیر تباہ ہوگیا تھا،ناکامی ناقابل برداشت، عامر خان

   

٭ بالی ووڈ کے مسٹر پروفیکشنسٹ عامر خان نے حال ہی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ورچول کانوکیشن کے دوران کہاکہ ناکامیاں تو ہوتی رہتی ہیں، ناکامیوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ میری پہلی فلم ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ کے بعد میں نے 8 یا 9 فلمیں سائن کی تھیں۔ شروع میں یہ فلمیں ناکام ہوتی گئیں اور مجھے ناکام ہیرو قرار دیا جانے لگا۔ ایسا محسوس ہورہا تھا کہ میرا کیرئیر اور مستقبل ڈوب جائے گا، میں اپنے کام سے خوش نہیں تھا۔