پیرس : فرانس وزارت خارجہ کی ترجمان’ این۔کلیئر لیجینڈر’ نے کہا ہے کہ صدر امانوئیل میکرون کا صدر رجب طیب اردغان کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر فرانسیسی اور ترکی زبان میں تہنیتی پیغام جاری کرنا ان کی، ترکیہ کے ساتھ، تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار ہے۔این۔کلیئر لیجنڈر نے وزارت خارجہ کی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دیئے۔ترکیہ میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج اور ترکیہ۔فرانس تعلقات سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے ماکرون کے ترکیہ کے انتخابات سے متعلق جاری کردہ بیان اور صدر رجب طیب اردغان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی یاد دہانی کروائی ہے۔لیجینڈر نے کہا ہے کہ ماکرون کا صدراردغان کے لئے بیک وقت فرانسیسی اور ترکی زبان میں تہنیتی پیغام ان کی دو طرفہ تعلقات میں فروغ کی خواہش کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ پیغام میں صدر میکرون نے کہا تھا کہ یورپ میں دوبارہ قیام امن، یورپی اٹلانٹک اتحاد کا مستقبل اور بحیرہ روم میں درپیش مشکلات ایسے گھمبیر مسائل ہیں جن پر فرانس اور ترکیہ مل کر قابو پا سکتے ہیں۔لیجینڈر نے کہا ہے کہ صدراردغان اور صدر میکرون نے زمانہ قریب میں بالمشافہ ملاقات پر بھی اتفاق کیا ہے۔