میہول چوکسی کی درخواست ضمانت پر سنوائی بھی 23جولائی تک ملتوی کردی گئی ہے

,

   

روزاؤ۔ بھگوڑا کاروباری میہول چوکسی نے عدالتی جائزہ لینے کے لئے ڈومنیکا ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے ہیں‘دعوی کررہے ہیں ان کے خلاف استغاثہ کی کاروائی غیری قانونی اندارج کا عمل ہے۔

چوکسی کے وکیک اجئے اگروال نے وہیں اے این ائی سے بات کرتے ہوئے عدالتی جائزہ کے لئے ڈومنیکا ہائی کورٹ میں دائر ایک درخواست کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ تازہ درخواست دائر کرنے کے متعلق جب مجسٹریٹ کو جانکاری دی گئی تو انہوں نے اگست27تک معاملے کی سنوائی کو ملتوی کردیاہے۔

وکیل نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ میہول چوکسی کی درخواست ضمانت پر سنوائی کو بھی 23جولائی تک ملتوی کردیاگیاہے۔

پہلی درخواست ضمانت نامنظور کئے جانے کے بعد چوکسی کی یہ دوسری درخواست بھی ہے۔

ڈومنیکا ہائی کورٹ نے یہ کہتے ہوئے درخواست ضمانت کو مستردکیاہے کہ ان کا ڈومنیکا سے کوئی تعلق نہیں ہے اور عدالت ایسی شرائط نافذ نہیں کرسکتی جس سے یہ ثابت ہوگا کہ وہ فرار نہیں ہوگا۔

ڈومنیکا نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیاکہ کس طرح چوکسی نے تجویز پیش کی کہ وہ بھائی کے ساتھ ہوٹل میں رہیں گے‘ مگر ان کا کوئی مستقل ایڈریس نہیں ہے۔

مذکورہ عدالت نے یہ بھی اشارہ دیاکہ سنوائی اب تک شروع نہیں ہوئی ہے۔اس سے قبل بھی جج وانای انڈرین رابرٹس برائے ڈومنیکا ہائی کورٹ نے فیصلہ کیاتھا کہ دونوں جانب سے اپنی بات رکھے جانے کے بعد میہول چوکسی کو ضمانت نہیں دی جائے گی۔

عدالت نے یہ بات اجاگر کی کہ میہول چوکسی نے ضمانت حاصل کرنے کے لئے کوئی مضبوط دلائل عدالت کے سامنے پیش نہیں کئے۔

فی الحال ڈومنیکا کی عدالت نے چوکسی کی ہندوستان کی فی الفور حوالگی پر عبوری راحت دیدی ہے۔

مذکورہ سالہ چوکسی ہندوستان کو پنجاب نیشنل بینک کے لئے13500کروڑ روپئے کے دھوکہ دہی کے معاملہ میں مطلوب ہے۔