نائب صدر جمہوریہ وینکیانائیڈو کا کورونا ٹسٹ پازیٹیو

,

   

نئی دہلی : نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو کا آج کورونا ٹسٹ پازیٹیو پایا گیا اور وہ کورنٹائن ہوگئے ہیں۔نائب صدر جمہوریہ کے سرکاری ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا ہے کہ ان کی صحت اچھی ہے۔ نائیڈو کی اہلیہ اوشا کا ٹسٹ نیگیٹیو پایا گیا۔ انہوں نے بھی خود کو آئسولیشن کرلیا ہے۔ وینکیا نائیڈو کو آج صبح کووڈ۔19 کا ٹسٹ کروایا گیا جس سے پتہ چلا کہ وہ کورونا سے متاثر ہے۔ انہیں گھر پر کورنٹائن ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ وہ حال ہی میں راجیہ سبھا کے مانسون سیشن کے دوران بہت سرگرم تھے۔