نابالغ بیٹی کی سات سالوں تک عصمت ریزی کرنے والا شخص گرفتار

,

   

مذکورہ لڑکی نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ اس باپ مسلسل دس سال کی عمر سے اس کا جنسی استحصال کررہا ہے۔
امبالہ۔ پولیس نے چہارشنبہ کے روز اس بات بتائی ہے کہ پچھلے سات سالوں سے اپنی بیٹی کی مبینہ عصمت ریزی کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پیر کی شام کو تحفظ اطفال برائے جنسی تشدد(پی او سی ایس او) کے تحت ملزم کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکی جو اب 17سال کی ہے کہ امبالہ کنڈونمنٹ کے ایک سرکاری اسکول میں زیر تعلیم ہے۔

اس شخص پر اس کی لڑکی کی پولیس سے شکایت کے بعد یہ مقدمہ درج کیاگیاہے۔ پولیس نے کہاکہ اس کو منگل کے روز عدالت میں پیش کیاگیا جہاں سے اس کو عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیاہے۔ لڑکی نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ اس باپ مسلسل دس سال کی عمر سے اس کا جنسی استحصال کررہا ہے۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ اس کے باپ نے کا جنسی استحصال اس وقت کیاجب وہ لوگ ایک رشتہ دار کے پاس چندی گڑھ گئے تھے۔ پولیس نے شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس بعد یہ عمل اس نے مسلسل کرنا شروع کردیا۔

پولیس نے مطابق لڑکی جب مزاحمت کی کوشش کرتی تھی تو کسی سے بھی واقعہ کا ذکر کرنے پر اس کاباپ اسے اور اس کی ماں کو زندہ جلادینے کی دھمکی دیتا تھا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ نے کہاکہ اس کا والد مسلسل استحصال کررہا تھا اس نے اپنے ایک رشتہ دار کو اس معاملے سے واقف کروایاتھا جس کے بعد دیگر رشتہ دار بھی اس بات سے واقف ہوگئے تھے۔ جب اسکول کے پرنسپل کو اس بات کی جانکاری ملی تو اس نے چائلڈ ہلپ لائن کو جانکاری دی تھی۔

چائلڈ ہلپ لائن کی ایک ٹیم نے لڑکی کی کونسلنگ کی اور معاملے کی جانکاری پولیس میں دی تھی۔

اسٹیشن ہاوز افیسر امبالہ کنڈونمنٹ پولیس اسٹیشن نریش کمار نے کہاکہ اس معاملے کے ضمن میں لڑکی سے ایک شکایت ہمیں موصول ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”لڑکی کے والد پر پی او سی ایس او ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔ منگل کے روز امبالہ کنڈونمنٹ کے سیول اسپتال میں لڑکی کی طبی جانچ کرائی گئی ہے۔ عدالت میں لڑکی کا بیان بھی قلمبند کرایاگیاہے“۔