نابینا امیدوار بھی جج بن سکتے ہیں : سپریم کورٹ

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ایک اہم اور تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ نابینا اور بصارت سے محروم امیدواروں کو جوڈیشل سروس میں ملازمت حاصل کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ عدالت نے مدھیہ پردیش کے اس قاعدے کو بھی غیر آئینی قرار دیا، جس کے تحت نابینا افراد کو عدالتی خدمات میں تقرری سے محروم رکھا گیا تھا۔جسٹس جے بی پارڈیوالا اور جسٹس آر مہادیون کی بنچ نے کہا کہ جسمانی معذوری کی بنیاد پر کسی بھی امیدوار کو عدلیہ میں خدمات انجام دینے سے روکا نہیں جا سکتا۔ عدالت نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت کو معذور افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ انہیں برابری کے مواقع مل سکیں۔